(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین (پی ٹی آئی ) عمران خان کی منظوری سے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے تمام حلقوں سے ٹکٹس جاری کر دیئے ہیں ۔
تٖفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’’پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں، اس کے ساتھ پنجاب کی چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جن میں ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی خود فیصلہ کریں گے‘‘۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ امیدواروں کی لسٹ کل جاری کی جائے گی۔