پنجاب میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ ,پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Apr 19, 2024 | 11:05:AM

 (علی رامے) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 23 اپریل سے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

 ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق اپر پنجاب میں 23اپریل کو ہلکی بارش جبکہ 26سے 29اپریل کوگرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے،پی ڈی ایم اے نے حکومت کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیدی ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کاہدایت دیتے ہوئے  کہنا ہے کہ  کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کو آئی ٹی حب بنانا چاہتی ہوں، مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ  موسم کی نئی صورتحال سے بھی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیاہے ۔

محکمہ موسمیات نے  صونہ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، مستونگ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار،قلات، نوشکی، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ہرنائی میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،قلات میں میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ،زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ،چمن میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ  سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 21 اور گوادر میں 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں