(24نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے میں جان آ گئی،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا،خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.44 روپے پر بند ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 286 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 576 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے،گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا جس میں 100 انڈیکس میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، فوجی سربراہ سمیت 10 افراد جاں بحق