(24 نیوز) لاہور اور صوبہ بھر میں سڑکوں و پلوں کی تعمیر اور بحالی کا پروگرام تیار کرلیا گیا۔
مسلم لیگ ن سڑکوں ،پلوں کی تعمیر و مرمت پر 511 ارب خرچ کرے گی۔پنجاب حکومت روڈ سیکٹر میں 511 ارب روپے خرچ کرے گی۔
لاہور سمیت ،پنجاب میں 1000 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام ہوگا ۔ کنٹرول روڈ، ایکسپریس روڈ اور برجز کی تعمیر و مرمت کا کام ہوگا جبکہ رواں سال میں 300 ارب سے زائد کے فنڈز روڈ سیکٹر پر خرچ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس،صدف احسان کے حلف اٹھانے پر اپوزیشن کا شور شرابا
محکمہ مواصلات نے آئندہ سال کے بجٹ ،فنڈز کی ڈیمانڈ پرحکومت کو سفارشات پیش کردیں ۔