(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو 92 برس کی عمر میں چل بسے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ بیٹر اور ریفری رامن سوبا رو کے انتقال کی تصدیق کردی۔ان کی عمر 92 برس تھی اور وہ انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر تھے۔
رامن سوبا رو نے 13 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 46.85 کی اوسط سے 3 سنچریوں سمیت 984 رنز بنائے۔ رامن سوبا رو نے 160 انٹرنیشنل میچز میں بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھین: بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
علاوہ ازیں رامن سوبا رو انگلش کرکٹ بورڈ کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ 1985 سے 1990 تک انگلینڈ کے ٹیسٹ اینڈ کاؤنٹی بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔