بیرسٹر گوہر کے صدر زرداری پرریمارکس، بلاول بھٹو سیخ پا ہوگئے

Apr 19, 2024 | 14:59:PM

(24 نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں بیرسٹر گوہر کے صدر زرداری سے متعلق ریمارکس پر  پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو  سیخ پا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری  نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ میں اپنا حق ادا کیا تاکہ اسپیکر کو توجہ دلائی جاسکے،جو پارلیمنٹ میں باتیں ہوئیں ہمارا حق تھا ان کو جواب دینا،ہمارا حق تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایاز صادق دوسری بار اسپیکر بنے وہ غیر جانبداری سے پارلیمنٹ کی کاروائی چلاتے ہیں۔

 واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں  بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی ارکان نے علامتی واک آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری غیر قانونی صدر ہیں، صدر کے پاس تو مکمل نمائندگی ہی نہیں،پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر تو کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتا، صدر پورے ملک کےا تحاد کی نمائندگی کرتا ہے تو اسے سیاسی دفاتر چھوڑنے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری تو اب تک پارٹی چیئرمین ہیں، کیا کبھی عارف علوی کسی سیاسی سرگرمی میں گئے؟ صدر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کا کام کر رہاہے اس لیے ہم احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رول آف لاء  پر یقین کرتے ہیں، سب کیسز کا سامنا کریں گے

مزیدخبریں