سوات، چترال اور خیبر میں لینڈ سلائیڈنگ،پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے بعد رابطہ سڑکیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سوات، چترال اور خیبر میں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکیں پاک فوج نے بحال کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ اور بحرین میں شدید بارشوں کے بعد منکیال سے کالام جانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی ، جس کے باعث متعدد سیاح بھی پھنس گئے ، پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے نا صرف سڑک کوبحال کیا بلکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو بھی ریسکیو کیا ۔
پاک فوج نے نہ صرف سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں بلکہ انہیں ریسکیو بھی کیا، جس پر سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،چترال میں بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاک فوج نے مسافروں کے لئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا جس میں مسافروں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادوایات فراہم کیں،چترال میں ریسکیو آپریشن کے بعد کئی رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے،ضلع خیبر کے علاقہ شلمان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج نے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے رابطہ سڑک بحال کر دی،پاک فوج مشکل کہ ہر گھڑی میں قوم کی خدمت کے لئے متحرک رہے گی۔