14روز میں مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں سے حلف لیا جائے: پشاور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اور سپیکرکے پی اسمبلی کو 14روز میں اجلاس بلا کر مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں سے حلف لینے کا حکم جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی مخصوص کی نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عدالت نے جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لئے اقدامات اٹھانےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندرکے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، سینٹ انتخابات سے قبل ان نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے۔
عدالت نے تفصیلی فیصلے میں مزید کہا کہ سپیکر کے پی اسمبلی نو منتخب مخصوص نشست ممبران سے حلف لیں، مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کو حلف سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔