(روزینہ علی) جعلی ڈگری ہونے کی باعث ڈی جی سپورٹس شعیب کھوسو کو برطرف کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی سپورٹس کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا، نوٹیفکیش کے مطابق ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیراعظم کی اجازت کے بعد فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
دوسری جانب آئی پی سی کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور الحق نئے ڈی جی سپورٹس بورڈ تعینات کر دیئے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیش جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ شعیب کھوسو پر جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کی انکوائری جاری ہے۔