پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب میں ایک بار پھر احتجاجی جلسے کرنے کا فیصلہ

Apr 19, 2024 | 19:18:PM
پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب میں ایک بار پھر احتجاجی جلسے کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں عمیر عظمت) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ایک بار پھر احتجاجی جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے جنرل سیکرٹری  حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پنجاب میں ایک بار پھر سے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا، ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی اپنا پہلا احتجاجی جلسہ  فیصل آباد میں کرے گی، 26 رکنی کمیٹی نے احتجاجی جلسے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، صاحبزادہ حامد رضا کی تجویز پر پنجاب میں پہلے جلسے کیلئے فیصل آباد کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری  پر سپورٹس بورڈ کا اعلیٰ عہدیدار  برطرف

حماد اظہر  نے مزید لکھا کہ 6 جماعتی الائنس انتخابی دھاندلی کیخلاف فیصل آباد میں پہلا جلسہ  کرے گا، فیصل آباد کی مقامی قیادت کو جلسے کی تیاریوں کے احکامات دے دیئے گئے ہیں، جلسہ کی ختمی تاریخ کا اعلان مقامی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔