ملک بھر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو ہے، موسلادھار بارش کیساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ آج رات خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ،اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کیساتھ ژالہ باری کابھی امکان ہے اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
آئندہ روز کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرم اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات ، اٹک، راولپنڈی ، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین اورسیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم ژوب، موسیٰ خیل اور گر دو نواح میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔