پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈغیر ملکی سرمایہ کاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے ریکارڈ قائم کر دیا، ایک دن 23.4 ملین ڈالرز کے شیئرز خریدئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ سرگرم ہو گئی ،سٹاک مارکیٹ نے گزشتہ روز ریکارڈ بنا ڈالا،18 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکیوں نے ایک دن میں 23.4 ملین ڈالر کے شیئرز خریدے،سٹاک ایکسچینج میں 7 سال بعد کسی ایک دن میں اتنی بڑی سرمایہ کاری دیکھی گئی، تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں سمیت مقامی سرمایہ کاروں کا اسٹاک ایکسچینج پر اعتماد بڑھ رہا ہے،رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں 9 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کار آ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا