(احمد منصور)ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بحری تعاون اور جہاز رانی سمیت دو طرفہ امور اور خطے کی بحری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک جنرل نے خطے کے بحری امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔