آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Apr 19, 2025 | 10:08:AM
آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان  بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 اپریل کی صبح تک آندھی، تیز ہوائیں، ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، لیہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، جھنگ، لاہور، قصور، بھکر، فیصل آباداور سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

زیارت، کوئٹہ، چمن، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی،ملاح ڈوب کر جاں بحق،2 افراد زخمی

بٹگرام، بونیر، باجوڑ، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور خیبر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے،اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔