پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی)پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو راولپنڈی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔
مقدمہ میں نامزد عادل اور نعمان کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیاہے،وکلاء صفائی نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت دائر کر دی جس میں آج ہی نوٹس کرکے دلائل سننے کی استدعا کی گئی ہے،عدالت نے شمیم آفتاب اور ان کے ڈرائیور محمد زاہد کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کیا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں
اس سے قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بےحرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔