آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ

Apr 19, 2025 | 11:52:AM
آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔

 وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:امن و سلامتی مذاکرات، اسحاق ڈار کابل روانہ

محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں جبکہ عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیرِ خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینار سےخطاب کے دوران معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے، وہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔