کیلے کا چھلکا گندم کے آٹے کا بہترین متبادل

Apr 19, 2025 | 12:35:PM
کیلے کا چھلکا گندم کے آٹے کا بہترین متبادل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک ویب سائٹ سائنس الرٹ کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کیلے کے چھلکوں کو ابال کر خشک کر کے پیس کر بیکڈ اشیاء میں اجزاء کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ ذائقے اور فوائد میں آٹے سے بھی بہتر ثابت ہو سکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 7 اشاریہ 5 فیصد کیلے کے چھلکے کے آٹے سے تیار کیے گئے کیک کو چکھنے والوں نے اس کی خوب تعریف کی۔

اس کیک کے کرسٹ میں میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتے ہیں جو دائمی بیماریوں اور کینسر سے لڑنے میں معاونت کرتے ہیں۔

10 فیصد گندم کے آٹے کو کیلے کے چھلکے کے آٹے سے تبدیل کرنے سے روٹی میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور فیٹ کی مقدار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

غذائیت کی اہمیت اپنی جگی مگر یہ بیکڈ اشیاء کی شیلف لائف میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:آٹا، آلو، گھی، چینی، ٹماٹر ، مرغی اور دالیں سستی ہو گئیں