عارف والا میں خاتون سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) عارف والامیں گھرمیں موجودخاتون بدترین زیادتی کاشکار,اللہ رکھانامی ملزم زبردستی گھرمیں داخل ہوا،خاتون سےزیادتی کی اوربال کاٹ ڈالے،سفاک ملزم سارےواقعےکی ویڈیوبھی بناتارہا۔
پولیس کے مطابق اللہ رکھا نامی ملزم زبردستی زیادتی کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر بال کاٹنے کی وڈیو بھی بناتارہا ۔
خاتون فاطمہ بی بی کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت دو نامزد اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اللہ رکھا نامی ملزم جنسی تعلق قائم رکھنے کے لیے بلیک میل کررہاہے۔
افسوسناک واقعہ گاوں 52 ای بی بلوچاں والا میں پیش آیا، تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں