خراب موسم:اسکردو ،گلگت کی 12 پروازیں منسوخ

Apr 19, 2025 | 12:52:PM
خراب موسم:اسکردو ،گلگت کی 12 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالائی علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے اسکردو اور گلگت کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 604 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو قومی ایئر کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

  اسلام آباد سے اسکردو کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی اے 251، 252 تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہو گا۔

 موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ اسکردو میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم انتہائی ناخوش گوار ہے اور یہاں درجۂ حرارت دن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔