(ویب ڈیسک)امریکی فلم "امیرکن اش"(Americanish)کئی بین الاقوامی ایوارڈزجیتنے کے بعدپاکستانی سینماؤں میں بھی ریلیزہوگئی۔
لاہورکے مقامی ہوٹل میں فلم کا پریمیئرمنعقدکیاگیاجس میں فلم کی ہیروئن پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ عائزہ فاطمہ کے علاوہ شوبز کے کئی نمایاں ستاروں میں شرکت کی جن میں نامور ڈائریکٹرسیدنور،مفتی احتشام الدین حیدر،شیخ عابدرشید اوردیگر شامل تھے۔
فلم میں امریکہ میں مقیم غیرملکی لڑکیوں کے لیے اچھے رشتوں کی تلاش اورخوابوں کی تکمیل کےدوران پیش آنے والے مسائل کوبہت خوب صورتی سے پیش کیاگیاہے۔
انگریزی زبان میں ریلیزہونےوالی اس فلم کوایمان زواہری نے ڈائریکٹ کیاہے، فلم میں عائزہ فاطمہ نے مرکزی کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ فلم کی کہانی میں بھی اپناحصہ ڈالاہے۔
فلم کی کہانی تین پاکستانی لڑکیوں کے گردگھومتی ہے جن میں دوسگی بہنیں اورتیسری ان کی کزن ہوتی ہے جوخوابوں کی سرزمین میں اپنے خواب پورے کرنے کے لیے آتی ہے،وہ جیکسن ہائٹ نیویارک میں مقیم ہوتی ہیں،یہ فلم پاکستان میں ریلیزسے قبل کئی بین الاقوامی فلمی میلوں میں کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حسن رحیم خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے
فلم کی ہیروئن عائزہ فاطمہ نے پریمیئرکے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فلم کی کامیابی کے حوالے سے بہت پرامیدہوں،اس فلم کی تمام ترعکس بندی نیویارک میں ہوئی ہے،اس میں زیادہ ترفنکاروں کاتعلق امریکہ اورہالی ووڈ سے ہے،یہ ایک فیملی فلم ہے جس میں رومانس اورکامیڈی سب کچھ ہے۔
پاکستان میں یہ فلم ڈسٹری بیوشن کلب اورآئی ایم جی سی کے بینرتلے ریلیزہوئی ہے۔