تیل کی قیمتوں میں اضافہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
امریکا کی طرف سے چین پر نئی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،اسی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید تین فیصد سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد 64.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز سستے، بیٹریوں کا بھی ریٹ گر گیا
دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی دو ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برطانوی تیل 67.85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔