کراچی میں 20 سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا امکان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی میں 20 سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا ۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے اور محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کا اضافہ ہونے کی توقع ہے، کل سے سمندری ہوائیں بند رہیں گی اس سے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
کراچی میں کل سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،رات کو بھی موسم معمول سے زیادہ گرم ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی آئی ٹی برآمدات بلند ترین سطح پر
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سورج کی براہ راست تپش سے بچیں، دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریزکریں اور گرمی سے بچنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔