16پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کی ضمانت خارج

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی گئی، ملزمان کیخلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج کے مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی گئی۔
جن ملزمان کی ضمانت خارج کی گئی ان میں راجہ بشارت، صنم جاوید، مشال یوسفزئی، سیمابیہ طاہر، صحافی سمیع ابراہیم، جاوید کوثر، تیمور مسعود، فہد مسعود، سعد علی خان، راجہ ناصر محفوظ کی ضمانت خارج کی گئی، شہباز احمد، مطیع اللہ، نادیہ خٹک، عمر تنویر بٹ، بابر لودھی، نثار خان، عبدالوحید کی ضمانت بھی خارج کردی گئی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
ملزمان کیخلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان 4 ماہ سے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، ملزمان حاضر نہیں ہو رہے، تفتیشی عمل میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈال رہے ہیں، ملزمان نے عبوری ضمانت کی رعایت کا بھی ناجائز استعمال کیا۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ریفرنس بھی عدالت میں پیش کیے۔