"سردارجی 3"میں ہانیہ عامر کاکردارکیاہوگا؟ ناصر چنیوٹی نے انکشاف کردیا

Apr 19, 2025 | 15:41:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و کامیڈین ناصر چنیوٹی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ آنے والی بھارتی پنجابی فلم"سردارجی3" میں ان کے کردار سے متعلق انکشاف کردیا ۔

ناصر چنیوٹی کئی بھارتی پنجابی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں،وہ ہانیہ عامرکی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ آنے والی فلم "سردارجی 3" کا بھی حصہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں معروف کامیڈین نے فلم "سردارجی 3" کے بارے میں سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ فلم رواں سال جون میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس فلم میں پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مالی فراڈ کیس: نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنیوالے مزید افراد طلب

فلم میں ہانیہ عامر کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہانیہ بہت اچھی پنجابی بولتی ہیں، وہ پاکستان کی سپر اسٹار اور ایک باکمال اداکارہ ہیں، فلم میں ان کے کردار اور اداکاری کو دیکھ کر لوگ خوش ہو جائیں گے۔