لاہور: سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال، آوٹ ڈور بند، مریض خوار

Apr 19, 2025 | 15:48:PM

(24نیوز)لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے نے ہڑتال کر دی، ڈاکٹرز نے کمروں کو تالے لگا دیئے، نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے آوٹ ڈور اور پرچی کاونٹرز بند کر دیئے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور میں گزشتہ روز گرینڈ ہیلتھ الائنس اور پولیس میں ہونے والی جھڑپ کے واقعہ کے بعد سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈور وارڈز میں طبی عملے نے ہڑتال کر دی، ڈاکٹرز نے کمروں کو تالے لگا دیئے، نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے پرچی کاونٹرز بند کرادیئے، او پی ڈیز بھی بند کر دیں۔

ہڑتال کے باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز بند کر دیئے گئے، گنگارام ہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی بھی بند کر دی گئی، چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں میں عملے نے کام بند دیا۔

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے سے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ وارڈز میں داخل مریضوں کا علاج بھی متاثر ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں