میری زندگی میں بہت خوبصورت مرد آ کر جا چکاہے: نعیمہ بٹ

اب کوئی بھی مل جائے فرق نہیں پڑتا، بس  سب سے ظاہری بات چیت ہی ہوتی ہے

Apr 19, 2025 | 15:53:PM
میری زندگی میں بہت خوبصورت مرد آ کر جا چکاہے: نعیمہ بٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے ماضی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ میری دنیامیں بہت خوبصورت مردآکرجاچکاہے ۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی تواس موقع پر نعیمہ بٹ نے شو میں موجود آڈیئنس سمیت میزبان کے متعدد سوالات کے جوابات دیے اور مختلف موضوعات پر رائے کا اظہار کیا۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے مردوں کی خوبصورتی پر ہونے والی بحث کے دوران انکشاف کیا کہ ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے، وہ مجھے بہت زیادہ پیارا لگتا تھا۔

نعیمہ بٹ نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص اب میری زندگی میں موجود نہیں، وہ شخص دنیا سے جا چکا ہے، آپ کو کوئی شخص ایک بار ہی پیارا لگتا ہے جس سے آپ کی آنکھیں اور دل جڑ سکتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اس شخص کے جانے کے بعد مجھے اب کسی کے خوبصورت ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اب مجھے کوئی چاہ نہیں رہی ہے۔

نعیمہ بٹ نے مزید کہا کہ اب مجھے کوئی بھی مل جائے کوئی فرق نہیں پڑتا، اب بس میری سب سے ظاہری بات چیت ہی ہوتی ہے، اب کسی کی بھی اتنی اہمیت نہیں رہی۔