ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر

Apr 19, 2025 | 17:34:PM
ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر اگئی ، مالی امداد کی سفارش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کومالی امداد کی سفارش کردی،چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے وزرات داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ شہریوں کواچانک اژلہ باری سےبھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حکومت شہریوں کے نقصانات کا جزوی ازالہ کرے،خط میں کہا گیا کہ معاوضہ متاثرہ شہریوں پرمالی بوجھ کو کم کرے گا ،خیر سگالی اور یکجہتی کا پیغام بھی جائے گا، مالی اعانت کے لئے سبسڈی یا معاشی مجبوریوں کا شکار شہریوں مالی امداد کی جائے۔

خط میں تجویز دی گئی کہ انشورنس کمپنیوں سے رقوم کی ادائیگیوں کے طریقہ کار تیز اور منصفانہ بنایا جائے اور سفارشات پر غور کرکے ایک معاوضہ پروگرام شروع کیا جائے۔

یاد رہے اسلام اباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی، جس سےشہریوں کی گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا تھا۔

کئی گاڑیوں کی ونڈزگرین، لائٹس، سائیڈ کےشیشےاوربیک سکرین مکمل تباہ ہوگئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان