بلاول بھٹو زرداری کا حیدرآباد کے گائوں کا دورہ،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

Stay tuned with 24 News HD Android App

(محمد حسن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حیدرآباد کے گاؤں ہمت آباد آمد،سیلاب متاثرین کی جانب سے بننے والے اسکول اور ڈسپنسری کا دورہ کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں ہمت آباد میں سندھ حکومت سے ملنے والے گھروں میں سیلاب متاثرین کی جانب سے بننے والے اسکول اور ڈسپنسری کا دورہ کیا۔ وہاں پر ایک معذور خاتون نے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جب میرے سسر کا انتقال ہوا تو ساس کو اپنے ساتھ رکھ کر سسر کے گھر کو ڈسپنسری میں تبدیل کردیا۔خاتون نے کہا کہ میں اپنے گھر میں صبح کے اوقات میں گاؤں کے تمام بچوں کو تعلیم دیتی ہوں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مسیحی خاتون نے بتایا کہ گاؤں ہمت آباد کے مکین دہائیوں قبل جبری مزدوری سے آزاد کرواکر بسائے گئے تھے جن کو سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے گھر دئیے۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمنتخب نمائندوں کو ہدایات کی کہ گاؤں ہمت آباد میں پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایسا کیا ہوا کہ دلہن بھاگ گئی، بدنصیب دولہا انتظار کرتا رہا