وفاقی وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ

Apr 19, 2025 | 18:44:PM
 وفاقی وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ
کیپشن: وفاقی وزیع مملکت کی گاڑی پر حملہ
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گل شاہ )  سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے تاہم وفاقی وزیر حملے میں محفوظ رہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وفاقی وزیر کھیئل داس کوہستانی موصوف ٹھٹھہ سے جھوک شریف ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے،حملہ آوروں نے ڈنڈوں اور کرسیوں کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کو نقصان پہنچایا تاہم کھیئل داس کوہستانی اس حملے میں محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہی  لیکن ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت یا گرفتاری کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔