پی ایس ایل 10:پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو ہرا کر پہلی فتح سمیٹ لی

Apr 19, 2025 | 19:48:PM

(24نیوز )پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے تھے۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں دونوں ٹیمیں اس سیزن میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہیں۔ 

 پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی،پشاور زلمی نے 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے عبدالصمد، لک ووڈ اور عارف یعقوب کو اسکواڈ میں شامل کیا جب کہ ملتان سلطانز نے دو تبدیلیاں کی ہیں عاقف جاوید اور ایشٹن ٹرنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہیں، دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز کھیلے اور دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا جبکہ ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر,بنگلہ دیش نےورلڈ کپ میں جگہ بنا لی

مزیدخبریں