نئی دہلی میں عمارت گرنے سے 11 افراد جاں بحق

Apr 19, 2025 | 21:03:PM
نئی دہلی میں عمارت گرنے سے 11 افراد جاں بحق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئی دہلی کے علاقے مصطفیٰ آباد میں رات 3 بجے اچانک چار منزلہ عمارت گرگئی، جس سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے شمال مشرق میں واقع مصطفی آباد کے علاقے دیال پور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دہلی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ چار منزلہ عمارت میں مالک مکان تحسین اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا، دو منزل پر وہ خود رہائش پذیر تھا جبکہ دیگر دو منزلوں پر کرایہ دار رہتے تھے۔

اس پوری عمارت میں تقریباً 20 سے 25 لوگ رہتے تھے، رات 3 بجے اچانک عمارت گر گئی اور تمام افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے میں سے آٹھ افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کئی دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہلاک ہونے والوں میں مالک مکان، تحسین اور سلمیٰ (35) بھی شامل ہیں، مصطفی آباد میں عمارت گرنے کا واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ ملبے میں سے جن 10 لوگوں کو نکالا گیا ان میں سے 4 بچ نہ سکے، ملبے میں اب بھی 8 سے 10 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، پڑوسیوں نے بتایا کہ گرنے والی عمارت زیادہ پرانی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں :روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان