جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئی کینالوں کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی

کیپشن: سینیٹر کامران مرتضیٰ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(عثمان خان)جمعیت علماءاسلام نے دریائے سندھ پر نئی کینالوں کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جے یو آئی سندھ کی درخواست پر سینیٹ میں تحریک جمع کرائی ہے،جے یو آئی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے عوام کے تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ پر غیرقانونی کینالوں کی تعمیر بند کی جائے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی چھیننے کی ہر سازش کا پارلیمان میں محاسبہ کریں گے۔
جمعیت علماءاسلام نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم پر خاموش نہیں رہیں گے۔جے یو آئی کی تحریک میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ دشمن منصوبوں پر وضاحت دے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل:ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا معاوضہ کروڑوں میں کارکردگی ناقص،کون ہیں وہ؟