عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا، وجہ کیا بنی ؟

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن راولپنڈی منتقل کیا گیاتھا۔ عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا ۔
جیل ذرائع کے مطابق خواتین بیرک میں جگہ نہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل حکام نے عالیہ حمزہ کو لینے سے انکار کیا ، اڈیالہ جیل حکام کی معذرت کے بعد عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ اور ساتھی شکنجے میں آ گئے،انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست