ویندر چہل اور دھنشری ورماکی طلاق کے بعد پہلی بار ایک ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Apr 19, 2025 | 23:34:PM

(ویب ڈیسک)  بھارت کے معروف سپنر یوزویندر چہل اور ریئلٹی شو اسٹار و سوشل میڈیا سنسیشن دھنشری ورما کو طلاق کے بعد پہلی مرتبہ ایک ہی فریم میں دیکھا گیا، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

دھنشری ورما حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر میڈیا کے کیمروں کی زد میں آئیں، سیاہ رنگ کے کراپ ٹاپ اور لو ویسٹڈ جینز میں ملبوس دھنشری نے کیژوئل لُک اپنایا ہوا تھا،انہوں نے فوٹوگرافرز کو اپنی دلکش مسکراہٹ کے ساتھ خوش آمدید کہا اور مختصراً گفتگو بھی کی، تاہم اصل حیرانی تب ہوئی جب ان کے پیچھے بڑی اسکرین پر ان کے سابق شوہر یوزویندر چہل اچانک نمودار ہوگئے۔

یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا جہاں انٹرنیٹ صارفین نے اس لمحے کو 'حیران کُن اتفاق' قرار دیا۔

کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے اس دلچسپ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیچھے تو دیکھو، پیچھے' جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کیا ٹائمنگ ہے‘یہ وائرل ویڈیو نہ صرف میڈیا بلکہ نیٹیزنز کے لیے بھی حیرت اور تفریح کا سبب بن گئی ہے۔

یاد رہے کہ دھنشری ورما اور یوزویندر چہل نے 2020 میں شادی کی تھی، ان کے درمیان اختلافات کی خبریں اس وقت منظرِ عام پر آئیں جب دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا اور اپنی شادی کی تصاویر حذف کر دیں، بعدازاں انہوں نے باقاعدہ طور پر طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

 طلاق کے بعد کئی قیاس آرائیاں گردش میں آئیں، جن میں بے وفائی کے الزامات سے لے کر مختلف شہروں میں منتقل ہونے جیسے معاملات بھی شامل تھے، تاہم دونوں نے طلاق کی اصل وجوہات اعلانیہ بتانے سے گریز کیا۔

جنوری میں دھنشری ورما نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میری خاموشی کمزوری نہیں بلکہ طاقت کی علامت ہے، منفی باتیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی ہیں، مگر دوسروں کو حوصلہ دینا اور ہمت دینا اصل طاقت ہے، میں اپنے سچ پر قائم ہوں اور بغیر کسی وضاحت کے آگے بڑھ رہی ہوں'۔

انہوں نے جھوٹی خبروں اور کردار کشی پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'بغیر تحقیق کے لکھی جانے والی خبروں اور کردار کشی کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے'۔

یوزویندر چہل کی نئی محبت؟
اِن دنوں یوزویندر چہل کا نام معروف ریڈیو جوکی، آر جے مہوش کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جس پر بھی سوشل میڈیا پر خوب چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

اگرچہ اس تعلق کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی، مگر افواہوں نے یوزویندر چہل کو ایک بار پھر خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی جھلکیاں مداحوں کو بھا گئیں،ویڈیو وائرل

مزیدخبریں