(ویب ڈیسک)امریکی امیگریشن نے اب تک تقریباً 1500 طلبہ کے ویزے منسوخ کردیے ہیں، خلیجی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ان طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے جنہوں نے فلسطین حامی مظاہروں میں شرکت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دیگر ایسے افراد کے ویزے منسوخ ہوئے جو بالواسطہ طور پر فلسطین سے رابطے میں تھے یا جنھوں نے سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت کی،ہارورڈ انڈر گریجویٹ ایسوسی ایشن کے شریک صدر عبداللّٰہ شاہد سیال نے جیو نیوز کو بتایا کہ ابھی کچھ واضح نہیں صرف اتنی تصدیق ہو سکی ہے کہ 12 طالب علموں اور 3 گریجویٹس کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں ان کی شہریت کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا لیکن جس طرح کی صورتحال ہے پاکستانی بھی امریکی انتظامیہ کے فیصلے کی زد میں آئیں گے، ویزہ منسوخی سے بچنے کےلیے ڈیجیٹل کنٹری بیوشن کم کرنا ہوگی۔
امریکی حکومت کا الزام ہے کہ ان طلبہ نے کیمپس میں یہود دشمنی اور حماس کی حمایت کی،دوسری جانب طلبہ، وکلاء اور سماجی کارکنوں نے امریکی دعووں کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہرے