کورونا کیسز میں اضافہ ۔۔ مزید 47 افراد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ۔ عالمی وبا کورونا سے مزید 74 افرادکا انتقال اور 4373 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 334 ٹیسٹ کئے جن میں سے 4373 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.86 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 713 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 13 ہزار 647 تک جاپہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ۔۔ مزید 47 افراد انتقال کر گئے