(ویب ڈیسک) کویت کی کابینہ نے پاکستان، مصر ، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کونسل اپنے جاری اجلاس کے دوران کچھ معاشی مسائل اور کورونا وائرس سے متعلقہ دیگر امور سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کرے گی۔
باخبر ذرائع نے تجویز دی کہ ان ممالک کے لیے براہ راست پروازیں اگلے اتوار کو کھول دی جائیں گی۔ قبل ازیں ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ وزراء کونسل اپنی میٹنگ کے دوران کچھ معاشی مسائل اور “کورونا” سے لڑنے کی فائل سے متعلق دیگر بات چیت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نےاشرف غنی کو افغانستان سے لاتعلق قرار دیدیا