مینار پاکستان واقعہ ۔۔ شوبز شخصیات نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) فن کاروں نے گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملوث ملزموں کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کی وائرل ویڈیو نے شوبز سے وابستہ شخصیات کو بھی سیخ پا کر دیا، فن کاروں کا ملزموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز اسی واقعے سے متعلق ہیں، سرفہرست ٹرینڈ میں ’مینارِ پاکستان‘ شامل ہے۔ ان ٹرینڈز کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد غم و غصے کا اظہار کررہی ہے۔
معروف شوبز شخصیات بھی اس واقعے پر مذمت کرتے ہوئے پیغامات شیئر کررہی ہیں۔ نامور اداکار عدنان صدیقی نے مینارِ پاکستان پر نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا۔
معروف اداکارنعمان اعجاز نے کہا کہ مینار پاکستان واقعے پر سر شرم سے جھک گیا ہے، مجھے بڑی تکلیف اور دکھ پہنچا ہے، ایسے مسلمان ہوتے ہیں؟ ایسے مرد اور پاکستانی ہوتے ہیں؟ واقعے کے ذمے داروں کو ڈوب مرنا چاہیے، وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ سب کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔
I am ashamed of wat happened at Minar e Pakistan . https://t.co/PsTRi85px8
— Naumaan Ijaz (@ijaz_naumaan) August 18, 2021
عدنان صدیقی نے کہا کہ ’اب ایسی صورت حال میں کہ جب ہمارے پاس مینارِ پاکستان واقعے کے تمام تر شواہد موجود ہیں تو ملزم اب تک سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں گئے؟‘ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ان پولیس اہل کاروں کو اس بھیانک فعل کے ذمہ داران کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ایکشن میں نہیں دیکھ سکتے ہیں؟
Now that we hav a plethora of evidence of what unfolded at #minarepakistan Can we finally see our police in action by putting those men responsible for this gruesome act behind the bars? Is this too much to ask for our women?#400men #lahoreincident #needanswers #protectourwomen
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) August 18, 2021
اداکارہ ماہرہ خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں معافی چاہتی ہوں۔ میں بھول گئی تھی۔ یہ تو لڑکی کی اپنی غلطی ہے، بے چارے 400 آدمی، خود کو روک نہ سکے۔
Yes. And then they just remain that - a social media trend. No justice, no nothing!! https://t.co/2ifm0jUYZa
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) August 18, 2021
اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ گھررہیں محفوظ رہیں،جان کو خطرہ ہے، یہ سب کورونا کی وجہ سے سب کہتے آئے ہیں، شرم آتی ہے اور خوف آتا ہے کہ گھر میں رہیں تو محفوظ کیونکہ باہر آپ کی عزت کو خطرہ ہے۔
Allah’s punishment did not come on any nation without any reason. There was something that Allah did not like and they were not refraining.
— Ayezakhan.ak (@Ayezakhanak3) August 18, 2021
Ya Allah, keep us safe and forgive us.
اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ایک بارپھر میرے پاس کچھ کہنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں، ہر مہذب معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام ہوتا ہے لیکن یہ سب کچھ ہمارے ہاں نہیں ہے،اب میں پاکستان کی ہر بیٹی کے لیے پریشان ہوں، اللہ ہماری حفاظت کرے۔
Yet again,I’m left shocked & speechless.Any decent society should have dignity,security, & respect for women. Seems this doesn’t apply to us. Now a woman just being in a place is provocation enough for her to be groped.I sincerely fear for every daughter of Pakistan. God save us!
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 18, 2021
یہ بھی پڑھیں: امریکی طیارے سے گرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی