(مانیٹرنگ ڈیسک) افغاستان میں طالبان کے قبضے کے بعد ملک سے فرار ہونے والے افغان صدر اشرف غنی کی بیٹی 'مریم' بیرون ملک پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم غنی جن کے والد مبینہ طور پر 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر نقد لے کر افغانستان سے فرار ہوئے ہیں اور انہیں انسانی بنیادوں پر دبئی میں پناہ دی گئی ہے۔ البتہ اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں اشرف غنی نے اس بات کی تردید کردی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ مریم غنی بروکلین کے کلنٹن ہِل میں ایک پرتعیش گھر میں رہتی ہیں۔
ویڑوئل آرٹسٹ اور فلم ساز مریم غنی امریکا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی ، ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ غیر روایتی طرز زندگی گزار رہی ہیں جو کہ افغانستان کی عام خواتین کی زندگی سے بہت مختلف ہے۔
مریم نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر رپورٹرز سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ امریکی شہریوں سے اپیل کررہی ہیں کہ وہ ان افغانوں کی مدد کریں جن کی زندگیاں ملک میں طالبان کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی طیارے سے گرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی
مریم کہتی ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنے خاندان ، دوستوں اور ساتھیوں کے لئے غمگین اور خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے منتخب عہدیداروں سے رابطہ کریں اور افغان مہاجرین کی ملک بدری کو روکنے اور مہاجرین کے لئے خصوصی ویزوں کے اجرا کو تیز کرنے کی درخواست کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منتخب عہدیداروں سے رابطہ کرنے کے علاوہ لوگ تنظیموں کیلئے عطیہ یا رضاکارانہ خدمات انجام دے سکتے ہیں جو پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی مدد کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ ۔۔ شوبز شخصیات نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا