(ویب ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ جو بھی اقتدار پر فائز ہو، ترکی افغانستان کے ساتھ کھڑا ہو گا،ترک صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے تحمل اور اعتدال پسند بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اب بھی کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں،طالبان رہنماؤں سے ملنے کے لیے تیار ہیں، آنے والے دنوں میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے بھی بات کریں گے۔
خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان نے افغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جبکہ ملک کے صدر اشرف غنی قریبی ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے تھے۔کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے عام معافی کا اعلان کیا گیا تھا اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کسی سے بھی انتقام نہیں لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی