(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے، لاہور کا مرکزی جلوس گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ، لاہور، کوئٹہ ، فیصل آباد ، ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد کے ساتھ مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گئے۔
شبیہ ذالجناح اور جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، روٹس پر موبائل فون سروس معطل رہی۔
دوسری جانب بہاولنگر میں یوم عاشورہ حملہ جلوس پر دو کریکر حملے ہوئے ہیں،حملے 4 افراد جاں بحق 20 کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے. پولیس نے موقع پر ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے.
ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ عاشورہ کے جلوس پر کریکرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پنجاب حکومت عزاداروں کی سیکورٹی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے سنگین واقعات حالات کو خرابی کی طرف لے کر جا سکتے ہیں، عزاداری کی فول پروف سیکورٹی کے لئے حساس اضلاع میں پولیس نفری کو بڑھایا جائے۔ بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے پنجاب حکومت عزاداروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ۔
ان کا مطالبہ تھا کہ ڈی پی او بہاولنگر کو عہدے سے فی الفور ہٹایا جائے۔ پنجاب حکومت مختلف طریقوں سے پہلے ہی عزاداری کے پروگراموں کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھی۔ وزیر اعظم ،وزیر داخلہ، سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عاشورہ کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے ،دھماکے میں زخمی ہونے والے عزاداروں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں :بہاولنگر ،عاشورہ کے جلوس پردو کریکر حملے۔۔4افراد جاں بحق متعدد زخمی