حسینیت عظیم مقصد کی خاطر ڈٹ جانے کا نام ہے۔۔ بلاول بھٹو

Aug 19, 2021 | 14:52:PM

(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا ایک ایسا معرکہ ہے جو ہر دور میں جاری رہا اور جاری رہے گا، حسینیت یہی ہے کہ ہر دور کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔

تفصیلات کے لئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حسینیت دراصل عظیم مقصد کی خاطر مزاحمت کا دوسرا نام ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یوم عاشور کا سبق یہی ہے حسینی بن کر وقت کے یزیدوں کو للکارنا ہے، پیپلزپارٹی فلسفہ حسینیت پر عمل کرتے ہمیشہ وقت کے ظالموں سے ٹکرائی۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ ۔۔ شوبز شخصیات نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

مزیدخبریں