افغانستان: یوم آزادی کی ریلی پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

Aug 19, 2021 | 16:04:PM

 (ویب ڈیسک)افغانستان کے شہر اسد آباد میں یوم آزادی کی ریلی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ، جلال آباد میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔
 خلیجی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسد آباد میں یوم آزادی کے جشن کے لیے موجود افراد پر طالبان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق جلال آباد میں بھی یوم آزادی کے جشن میں قومی پرچم لہرانے پر طالبان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہد ین کا کہنا ہےکہ یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ لوگوں کی ہلاکتیں گولیاں لگنے  سے ہوئی ہیں یا بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔دوسری جانب طالبان ترجمان نے فی الحال اس واقعے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔
 یہ بھی پڑھیں:  معمولی جھگڑے پر سفاک باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل

مزیدخبریں