طالبان نے امام اور خطیبوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

Aug 19, 2021 | 16:37:PM

 (ویب ڈیسک)افغان طالبان نے مساجد کے امام اور خطیبوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں،طالبان نے ہدایت کی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں شہریوں کو اسلامی نظام اور اتحاد کی طرف بلایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے کہا کہ  افغانستان چھوڑنے سے متعلق انہوں نے اپیل کی کہ امام اور خطیب شہریوں سے کہیں کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں، اہلِ وطن کو ترغیب دیں تاکہ سب ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔

انہوں نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے علماء کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو ملک میں سرمایہ لانے کا کہیں،طالبان نے اپنی گائیڈلائنز میں کہا کہ بھلائی کا حکم دینے اور برائی سے بچنے کی تلقین کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:      افغانستان: یوم آزادی کی ریلی پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

مزیدخبریں