(24نیوز)آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جس کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔
گھٹے کی سرجری کی وجہ سے فنچ کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا لیکن انہوں نے اپنی فٹنس حاصل کر کے عالمی ایونٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کا تاج سر پر سجایا۔متحدہ عرب امارات کی اسپنرز کے لیے سازگار وکٹوں کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے اسکواڈ میں ایڈم زامپا اور ایشٹن ایگار کے ساتھ ساتھ مچل سویپسن کو بھی شامل کیا ہے۔
سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن سمیت تمام اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کی ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دوروں میں ناکامی اور 8 اننگز میں صرف 57 رنز کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے ان کی جگہ جوش انگلس کوسکواڈ میں شامل کیا ہے جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔آسٹریلیا چیئرمین آف سلیکٹرز نے کہا کہ جوش انگلس ایک عرصے سے ہماری نظر میں تھے اور حال ہی میں وائیٹالٹی بلاسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنا کر وہ اسکواڈ میں جگہ پانے کے حقدار تھے اور ان کی شمولیت سے اسکواڈ ایک متوازن شکل اختیار کر جائے گا۔وائٹالٹی بلاسٹ میں لیسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے جوش نے 48.27 کی اوسط اور 175 کے اسٹرائیک ریٹ سے سب سے زیادہ 531 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان پر ہراسانی کا سامنا کرنے والی لڑکی کہاں جا ب کر تی ہے۔۔مز ید اہم انکشافات
گزشتہ دونوں دوروں سے دستبردار ہونے والے جھائے رچرڈسن کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ڈینیئل سیمز کے ساتھ ساتھ ڈین کرسچن اور نیتھن ایلس کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کا سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ایرون فنچ(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مچل مارش، میتھیو ویڈ، ایشٹن ایگار، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا، جوش ہیزل وڈ، مارکس اسٹوئنس، مچل سویپسن اور جوش انگلس۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ۔۔ متاثرہ لڑکی کا ساتھی کے ہمراہ ایساویڈیو پیغام کہ آپ کے بھی آنسو نکل جا ئینگے