چیف جسٹس گلزار احمد کا قرعہ اندازی میں پلاٹ نکل آیا

Aug 19, 2021 | 19:10:PM
چیف جسٹس گلزار احمد کا قرعہ اندازی میں پلاٹ نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد سمیت مختلف شخصیات کے قرعہ اندازی میں پلاٹس نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر ایف 14، ایف 15 کے پلاٹس کی قرعہ اندازی ہوئی،فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ایف 14 ،ایف 15 کے پہلے مرحلے میں مختلف کیٹگریز کے4700 پلاٹس کی قرعہ اندازی کی گئی، جس میں معروف ججز اور بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے بھی پلاٹ نکلے۔
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد، سابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی، سپریم کورٹ کے سابق جج امیر ہانی مسلم، پانامہ کیس کا فیصلہ تحریر کرنیوالے اعجاز افضل خان، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک کے بھی پلاٹ نکلے۔
معروف ججز کے علاوہ ملک کے معروف بیورکریٹس کے بھی پلاٹ نکلے۔ سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد، سابق چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ اور وفاقی سیکرٹری کیپٹن (ر)زاہد سعید، معروف بیوروکریٹ حضر حیات خان، سابق ڈی جی پاکستان پوسٹ اعجاز احمد منہاس، زاہد سعید اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے بھی پلاٹ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی جھگڑے پر سفاک باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل