حکومت سازی میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے: سپیکر افغان اولسی جرگہ 

Aug 19, 2021 | 19:51:PM
حکومت سازی میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے: سپیکر افغان اولسی جرگہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغان اولسی جرگہ کے سپیکر رحمان رحمانی نے کہاہے کہ افغانستان میں حکومت سازی میں کامیابی اس صورت میں ہو سکتی ہے کہ تمام فریقین کو حکومت میں شامل کیا جائے۔
افغان اولسی جرگہ کے سپیکر رحمان رحمانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، افغانستان میں امن عمل کو ختم کردیا گیا جو افسوسناک ہے ،ان کاکہناتھا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ملاقات ہوئی، دورے کا مقصد مفاہمت اورخون ریزی کا خاتمہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ۔۔ متاثرہ لڑکی کا ساتھی کے ہمراہ ایساویڈیو پیغام کہ آپ کے بھی آنسو نکل جا ئینگے
سپیکر رحمان رحمانی نے کہاکہ اب آئندہ مرحلہ افغانستان میں حکومت سازی ہے، کامیابی اسی صورت میں ہوسکتی ہے کہ تمام فریقین کو حکومت میں شامل کیا جائے ،ہم اپنی عوام کی توقعات کے مطابق آزادی رائے اور قانون کے نفاذ پر یقین رکھتے ہیں۔
رحمان رحمانی نے کہاکہ اگر طالبان ناکام ہوتے ہیں تو پھر 1996 والی صورتحال ہوگی ،ایسا آئین ہو جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے ،ایسی حکومت بنائی جائے جو عوام کے لئے قابل قبول ہو۔
افغان اولسی جرگے کے سپیکر نے کہاکہ خواتین سمیت ہر افغان کی حکومت کی تشکیل میں کردار ہونا چاہئے افغانستان میں ایسا آئین قابل قبول ہو گا جو عوام کو تحفظ اور تمام حقوق دے، افغانستان میں یک جماعتی اجارہ دارانہ حکومت ناقابل قبول ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی دولہا ایسا سہرا سجائے سامنے آگیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ۔۔ویڈیو وا ئرل
ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کی جانب سے نئی اور غیرجانبدارانہ افغان پالیسی ملی پاکستان تبدیل ہو چکا، افغانستان میں بھی سوچ میں تبدیلی ناگزیر ہے ،زمین پر قبضہ کرنا اور عوام کے دلوں میں گھر کرنا اور ہے ،آج کا افغانستان 1996 سے مختلف ہے ،آج کی نوجوان نسل جدید دور اور ترقی پر یقین رکھتی ہے ،افغانستان کے عوام آج صورتحال پر تبصرہ کرتے ہیں،بات کرتے ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ علم تھا کہ اشرف غنی افغانستان سے فرار ہو جائیں گے، اشرف غنی نے امن عمل اور مذاکرات میں ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کیا، افغانستان سے عوامی دولت چوری کرنا نیا معاملہ نہیں، بیشتر حکمرانوں نے یہی کیا، اشرف غنی پر 269 ملین ڈالرز کی چوری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روہڑی سٹیشن پر عزادار چلتی ٹرین کی چھت سے گر گیا۔۔ پولیس اہلکار نے کیسے بچا لیا۔۔ویڈیو وا ئرل
افغان اولسی جرگہ کے سپیکر رحمان رحمانی نے کہاکہ اشرف غنی نے نظام کو امتیازی سلوک کیلئے استعمال کیا ،اشرف غنی نے افغانستان کے اقلیتی گروہوں کو دیوار سے لگا دیا،ان کاکہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن و استحکام ایک دوسرے پر منحصر کرتا ہے، پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات کا نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں۔
رحمان رحمانی نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام کے دشمن موجود ہیں،افغانستان میں تمام مکاتب فکر اور گروہوں کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے،ان کاکہناتھاکہ افغانستان میں تمام گروہوں اور دھڑوں کے مابین شراکت اقتدار بھی انتہائی اہم ہے، ہمسایہ ممالک کی شراکت اقتدار اور دیرپا استحکام کیلئے تعاون بھی بہت اہم ہے ،افغانستان میں تمام گروپس کے رہنماؤں کے مابین جلد اہم اجلاس ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور امریکی بلاگر سنتھیارچی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی، ہسپتال منتقل