(24 نیوز)افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کا کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف اہم اور سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔بابراعظم، محمدرضوان، عثمان قادر، حسن علی، شاہین آفریدی، صہیب مقصود اور حارث رؤف کو ٹیم سے ڈراپ کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کرکٹ سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونےکا امکان ہے اور سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 2 روز میں متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔
ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس آ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کے تجربہ کارسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا