وزیراعظم آزادکشمیر کی مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر بھارتی فورسز کے تشدد کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر بھارتی فورسز کے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی تہوار منانے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ عزاداروں پر بھارتی تشدد، ظلم بھارت کی انتہا پسند سوچ کی عکاسی کرتا ہے،دہشتگردبھارتی فورسز مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،نہتے کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی جبر، ظلم کیخلاف کھڑے ہیں ۔
سردارعبدالقیوم نیازی نے کہاکہ واقعہ کربلا بھی ہمیں ظالم اور جابر کی مذمت کا درس دیتا ہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے امام اور خطیبوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں