ملک بھرسے اچانک انٹر نیٹ غائب

Aug 19, 2022 | 14:18:PM
24 نیوز ,فنی خرابی,پی ٹی سی ایل,شمال , ٹرانسمیشن , آپٹیکل فائبر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملک بھر میں انٹر نیٹ ڈائون ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق فائبر آپٹک میں فنی خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں کہیں بھی انٹر نیٹ  غائب ہوگیا جس کی وجہ سے بڑی کمپنیوں ،ٹی وی چینلز کا کام رک گیا ۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق شمال سے جنوب کی ڈیٹا سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں ،معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کےاکثر شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر  ہوئی، آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔